6 مارچ، 2016، 1:27 PM

شام کے صوبہ رقہ میں 5 علاقوں پر شامی پرچم نصب

شام کے صوبہ رقہ میں 5 علاقوں پر شامی پرچم نصب

شام کے صوبہ رقہ میں دہشت گردوں کے قبضہ والے پانچ علاقوں کے عوام نے ان علاقوں پرشامی پرچم نصب کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ رقہ میں دہشت گردوں کے قبضہ  والے پانچ علاقوں کے عوام نے  ان علاقوں پرشامی پرچم نصب کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ رقہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے لیکن وہاں پانچ علاقوں الدرعیہ، الرمیلہ، الفردوس،العجیلی اور البکری پر وہاں کے لوگوں نے شامی پرچم نصب کردیا ہے۔ الرقہ میں عوام نے داعش کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔ ادھر شام میں صلح کے بارے میں مذاکرات کا نیا دور 9 مارچ سے شروع ہوگا۔

News ID 1862340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha